کراچی،نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
رمضان المبارک کے تیسرے جمعے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نماز جمعہ کے موقع پرمساجد کے باہر پولیس
اور رینجرزکے جوانوں کو تعینات کیا گیا جبکہ مساجد میں داخل ہونے والے
نمازیوں کومکمل تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن
رفیق جعفرانی نے کہا سیکیوٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ
کا کردار قابل ستائش ہے جبکہ رینجرز کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے شہر
میں امن امان کی فضا بر قرار ہے۔
ایک شہری حسن اصغر نے کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ نے دورہ کیا ہے تب سے صدر میں سیکیورٹی کے معاملات بہتر ہوئے ہیں۔
فیصل آباد سے آئے شہری محمد صفدر نے کہاسیکیورٹی کے انتظات بہترتھے جبکہ
مسجد میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔