Jun 16, 2017 04:53 pm
views : 753
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 584 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 584پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 584پوائنٹس
کی کمی کے بعد46858 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر320کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 105کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،192کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔