Jun 16, 2017 05:34 pm
views : 706
Location : Sindh Assembly
Karachi- Provisional Minister Zia Ul Hassan Lanjar Media Talk
کراچی،سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے میں اندر کے لوگ ملوث ہیں،صوبائی وزیر جیل خانہ جات
صوبائی وزیر جیل خانہ جات ضیا ء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل سے
قیدیوں کے فرار کے معاملے پر کہیں نہ کہیں کوتاہی کی گئی ہے جس کے باعث یہ
واقعہ رونما ہوا۔
وزیرقانون اور جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں جیل کے اندر اور باہر کے لوگ ملوث
ہوسکتے ہیں اور تحقیقات کے لئے ثنااللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم
کردی ہے، قیدیوں نے اے ٹی سی کورٹ جانے کا بہانہ کیا تھا، جیل میں اے ٹی سی
کورٹس پر کام چل رہا ہے جس کے باعث وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے بند ہیں۔
وزیرقانون اور جیل خانہ جات ضیاء الحسن نے انکشاف کیا کہ اے ٹی سی کورٹس کے
سی سی ٹی وی کیمرے بھی ناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ سینٹرل جیل کے اطراف سی سی
ٹی وی کیمرے بھی کام نہیں کررہے ہیں، قیدیوں کے فرار ہونے میں ملوث افراد
کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہیں،تحقیقات کے لئے ثنااللہ عباسی کی
سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مفرور قیدی شیخ ممتاز پر 24 اور محمد احمد پر دہشت گردی کے 5 مقدمات درج ہیں۔