Jun 17, 2017 01:26 pm
views : 689
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- CM Punjab Shahbaz Sharif Arrives at Judicial Academy
اسلام آباد،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جے آئی ٹی میں پیش
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش
ہوئے ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز شریف اور حنیف عباسی بھی
ہمراہ ہیں ، شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ
تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج پھر ہوگا ، جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج
طلب کر رکھا تھا ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
ہیں ، بم ڈسپوزل سکواڈ سے اکیڈمی کی سرچنگ مکمل کر کے عمارت کی سیکورٹی
رینجرز اور سپیشل برانچ نے سنبھال لی ہے ، جبکہ باہر اسلام آباد پولیس کے
دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں ، جوڈیشل اکیڈمی کی طرف آنے والے راستوں
کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔
عمارت کے اطراف میں پانچ سو میٹر تک کا علاقہ سیل ہے اور غیرمتعلقہ افراد
یا کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے کی اجازت نہیں، تاہم وزیراعلیٰ
پنجاب سے اظہار یکجہتی کے لئے ن لیگ کے کارکنان کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کا
سلسلہ جاری ہے۔