پشاور،اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس
خیبرپختونخوا اسمبلی نے 47ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کرلیاہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسدقیصر کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس
کے دوران اسمبلی نے 47ارب 25کروڑ کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا اسمبلی نے صحت
تعلیم ہائیر ایجوکیشن سمیت 53مختلف مطالبات زر کی بھی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما سردارحسین بابک نےہائیرایجوکیشن پر تنقیدکی
جس کے جواب میں وزیراعلی کے مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی نے کہاکہ
تحریک انصاف کے دور میں ہائیر ایجوکیشن میں بهی اقدامات اٹهائے ہیں،حکومت
نے چارسدہ اور مردان میں وویمن یونیورسٹی بنائی ہیں،نوشہرہ میں ٹیکنالوجی
یونیورسٹی بنائی ہے۔
مشتاق غنی نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل صوبے میں 180 کالجز اور 30
مینجمنٹ کالجز تهے صوبائی حکومت نے صوبے میں 20 نئے کالجز بنائے50 نئے
کالجز پر کام جاری ہے،اگلے سال 350 کالجز صوبے میں تعمیر ہوجائیں گےصوبے
میں اساتذہ کی تربیت کےلئے ہائیر ایخوکیشن ٹرینگ سینٹر بنایاگیا آسٹریلیا
حکومت کے تعاون سے ہری پورمیں واک آف شولہ ماڈل یونیورسٹی تعمیر کررہے ہیں
ان کا کہناتھا کہ صوبے کی 36 کالجز میں بی ایس پروگرام شروع کیا گیا ہے
اگلے سال بی ایس پروگرام 100 کالجز میں شروع کیا جائیگا۔
مشتاق غنی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کالجز کو بہت جلد خودمختاری دے دیگی
جس کےلئے سمری وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ارسال کی ہوئی ہے جسکی منظوری کے
بعد صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیاں سرکاری ہسپتالوں کی طرح خودمختار
ہوجائیگی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماسردارحسین بابک نے پرائیوٹ
ریگولیٹری اتھارٹی کا ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے متعفقہ طور پر منظور
کرلیا ،بعدازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا
گیا۔