پشاور،شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے افطار کی تقریب
پشاور میں شوکت خان اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے افطار کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 7 کروڑ 50 لاکھ روپے زکوٰۃ جمع کر لی گئی۔
پشاور میں عمران خان کی جانب سے شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لئے افطار کی
تقریب منعقد کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شوکت خانم اسپتال کے
لئے زکوٰۃ دی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاکہ شوکت خانم کا
ایک روپیہ بھی کہیں اور خرچ نہیں کیا جاتا اور شوکت خانم پاکستان کاوہ واحد
اسپتال ہے جہاں کینسر کا مفت علاج کیا جاتا ہے،گزشتہ سال پشاور سے شوکت
خانم کے لئے 5 کڑو رروپے زکوٰۃ اکٹھی کی گئی تھی جبکہ اس سال فنڈ ریزنگ کے
دوران 7 کڑور 50 لاکھ روپے کی زکوٰۃ اکٹھی ہوئی۔