Jun 17, 2017 02:36 pm
views : 767
Location : Different Areas
Karachi- Sindh Rangers Arrest 4 Terrorists Planning Attack on Youm-e-Ali Processions
کراچی،سندھ رینجرز کی کامیاب کارروائی ، یوم علیؓ کے موقع پردہشتگردی کا منصوبہ ناکام
کراچی میں پا کستان رینجرز (سندھ ) نے خفیہ اطلاعات پر بلدیہ اور اورنگی
ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے یو م علیؓ پر دہشت گردی کی منصوبہ
بند ی کرنے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب چار دہشت گردوں کو
گرفتار کر لیا ۔
ترجمان پاکستان رینجرز(سند ھ) کے مطابق دہشت گرد یو م علیؓ کے جلوس میں خود
کش حملے کی مکمل تیاری کر چکے تھے ۔گرفتا ر دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری
تعداد میں اسلحہ ، ایمونیشن ، بارودی مواد ااور جد ید آلات برآمد کر لئے
گئے ہیں ۔
گرفتا ر دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کئے گئے اسلحے اور ایمونیشن میں ایک
عد د خودکش جیکٹ ، 15کلوگر ام باررودی مواد ، 18عد د ہینڈ گرنینڈ ، دو عد د
کلاشنکوف بمعہ 429راؤندز ، ایک عد د 444رائفل ،7عد د 30بور پستول بمعہ
35راؤندز ،15میٹر پر ائمہ کارڈ وائر اور ایک عد د کمپیوٹر شامل ہیں ۔
ترجمان پاکستان رینجرز(سند ھ) کے مطابق ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے ۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام میں قانون نا فذ کرنے
والوں اداروں کا ساتھ دیں اور دہشت گردی میں ملو ث ایسے عناصر یا کسی بھی
مشکوک سر گر می کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قر یبی چیک پوسٹ یا رینجرز
مد د گار کو دیں ۔