Jun 17, 2017 02:40 pm
views : 721
Location : FESCO Head Office
Faisalabad- State Minister Abid Sher Ali Media Talk
اسلام آباد،عمران خان مقدس گائےہیں،انہیں کوئی سزانہیں دےسکتا،عابدشیرعلی
وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہعمران خان مقدس گائے
ہیں،انہیں کوئی سزانہیں دے سکتا،ایک شخص کواداروں کی پگڑی اچھالنے کیلے
کھلاچھوڑدیاگیاہے، اداروں نے عمران خان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ جس پر
چاہے الزام لگادیں۔
فیسکو آفس کے بقاہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عابد
شیرعلی نے کہا کہ ایسالگتا ہے سارے ادارے عمران خان کے زرخریدہیں، عمران
خان ریاستی اداروں کولڑانیکی کوشش کررہے ہیں، عمران خان پاگلوں کی طرح
ہرشخص پرالزام لگارہے ہیں، نتھیا گلی میں ان کا وائٹ ہاؤس ہے، اداروں نے
انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے، وہ جو کچھ بھی کہیں ادارے ان کے خلاف نوٹس
نہیں لیتے، ایک شخص کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ جس پرچاہے الزام لگادے لیکن
انہوں نے ایک ثبوت بھی عدالت میں نہیں دیا اور ہم پر بات ہو تو الزام جے
آئی ٹی میں جاتا ہے، کیا ادارے عمران خان کے آگے بے بس ہیں، چیف جسٹس کو
عمران خان کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو نوازشریف نے بحال کرایا، ہم اداروں کے
پیچھے چھپ کر وار کرنے والے نہیں، پرویزمشرف نے نوازشریف اور ان کے اہلخانہ
کا احتساب کیا، ان کے 10 سالہ دور میں نواز شریف کے خلاف کوئی کیس نہیں بن
سکا تو جہاز ہائی جیک کا مقدمہ بنادیا گیا، پرویز مشرف نے رحمان ملک کی
رپورٹس پر ہی نواز شریف کا ٹرائل کیا، نوازشریف کی جلا وطنی اور ان کے
کاروبار کو نقصان پہنچانے کا جواب کون دے گا۔
عابد شیر علی نے مزید کہا کہ عمران خان 80 کی دہائی میں 7 سو روپے کا بیٹ
بیچا کرتے تھے، بتائیں کہ نوازشریف سے پلاٹ لینے والا اربوں پتی کیسے بن
گیا، نوازشریف ، پرویز مشرف نہیں کہ دبئی علاج کا بہانہ بناکر بھاگ جائیں،
ہم بھاگے نہیں نہ ہی ہم آپ کو بھاگنے دیں گے۔ فیصلے عوام کی عدالتوں میں
ہونگے، جسے عوام سرکا تاج بنائیں گے وہی پاکستان کا حکمران ہوگا۔