Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 17, 2017 03:07 pm views : 751

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Growers Delegation
  • Urdu

کراچی ، زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے،گورنر سندھ

گورنرسندھ محمد زبیرنے گورنر ہاؤس میں شہید بینظیر آبا د ، نوشہروفیروز اور سانگھڑ کے آباد گاروں کے وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی رمضان چانڈیو کررہے تھے ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ، زرعی ترقی کے ذریعہ ملکی معیشت کو تیزی سے ترقی دی جارہی ہے ،زراعت کے شعبہ میں ترقی اور کسانوں اور آباد گاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے اور زراعت صوبہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حکومت آباد گاروں کو پانی ، کھاد ، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، خوشحال آباد گار صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی بوائی سے لیکر کٹائی تک کے مراحل اور منڈیوں تک سامان لے جانے کے ضمن میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے آبادگاروں اور کاشتکاروں کو زبردست ریلیف حاصل ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کے لئے کئی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ وزیر اعظم زرعی شعبہ کی تیز رفتار ترقی کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں آباد گاروں نے اپنے مسائل اور حائل رکاوٹوں سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آباد گاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور زراعت کے شعبہ میں جدت لانے اور ٹیکنالوجی کے حصول میں بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے ،وفاقی حکومت کاشتکاروں ، کسانوں اور آباد گاروں کی خوشحالی کے ایجنڈے پر کاربند ہے اس ضمن میں اہم اقدامات کے ذریعہ انھیں بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved