Jun 17, 2017 03:17 pm
views : 771
Location : Different Areas
Lahore- Heavy Rain in City, Public Views
لاہور،شہر میں کالے بادلوں کیساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو چار چاند لگا دیئے
رمضان کے آخری عشرے میں قدرت کو روزے داروں پہ رحم آگیا، لاہور میں کالے
بادلوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہر کے موسم کو چار چاند لگا دئیے، گرمی
کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے روزے داروں کے چہرے بھی کھل اُٹھے۔
موسم نے لی انگڑائی، لاہور میں علی الصبح اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور
موسلادھار بارش شروع ہوگئی اور تھوڑی ہی دیر میں پورا شہر جل تھل ایک
ہوگیا، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، بارش سے موسم خوشگوار ہونے سے گرمی سے
مرجھائے لاہوریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور
کم سے کم 25ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب37
فیصد ہے جبکہ ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ٹھنٹدی ہوائوں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
اس موقع پر ایک بزرگ شہری نےکہا
نوجوان شہر ی بابرنے کہا
محمد وقاص نے کہا