Jun 17, 2017 04:02 pm
views : 811
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed visits Numaish Chowrangi
کراچی، ڈی جی رینجرزسندھ کانمائش چورنگی کادورہ، سیکیورٹی کے انتظامات کا جائز ہ
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعیدنے یوم علی کے مرکزی جلوس کی
گزرگاہوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ عارف حنیف اورایڈیشنل آئی
جی کراچی مشتاق مہر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی جی رینجرز نے نمائش چورنگی کا دورہ کیایوم شہادت حضرت علی کے مرکزی جلوس
کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور موقع پر ڈی جی رینجرز نے یوم علی پر
خدمات سر انجام دینے والے اسکاؤٹس سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی صورتحال
سے متعلق دریافت کیا ۔
واضح رہے کہ یوم علی کے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کئے گئے ہیں جبکہ سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے
کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے چار انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
ہے جو یوم علی کے موقع پرخود کش حملے کی تیاری کر چکے تھے۔