کر اچی،یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس،ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین کی ادائیگی
کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کا جلوس نشتر پارک سے برآمدہوا۔ جلوس اپنے
روایتی راستوں پر رواں دواں ہے،عزاداروں نے ایم اے جناح روڈ پرامام بارگاہ
علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی۔
مختلف علاقوں سے آنے والے سینکڑوں عزاداروں نے نماز ظہرین میں شرکت کی،اس
موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ
ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جلوس کے اطراف کی بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔