Jun 17, 2017 04:12 pm
views : 734
Location : Information Ministry Office
Islamabad- State Minister for Information Maryam Auranzeb meets Spokesperson Punjab Government
اسلام آباد، وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشر یات سے ترجمان حکومت پنجاب کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشر یات مریم اورنگزیب سےترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد نے ملاقات کی ۔
ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشر یات مریم اورنگزیب نے
کہا کہ فلم کے جدید تخلیقی ذریعہ کو اپنی ثقافت ،ورثہ ،روایات اور سکرین
ٹورازم کی ترویج کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اچھی فلموں سے
جمہوری ، پر امن ،روشن خیال اور اجتماعی معاشرے کی بہترین تصویر کشی کی جا
سکتی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت فلمی صنعت کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعظم پیکیج کے تحت نیشنل فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کمیشن اور نیشنل فلم
انسٹیٹیوٹ اور اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشر یات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فلمی
صنعت کی بحالی قوم کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے اور منفی رجحانات کے خاتمے
میں کلیدی کردار ادا کریگی۔
ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بیانیہ پیش
کرنے لیے فلم ایک موثر اور بہترین ذریعہ ہے۔صوبائی حکومت پاکستان کے مثبت
تشخص کے فروغ اور فلمی صنعت کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔