Jun 17, 2017 04:16 pm
views : 753
Location : Finance Ministry Office
Islamabad- MoU Signing Ceremony between Pakistan and Asian Development Bank
اسلام آباد، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے، اسحاق ڈار
ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے پاکستان کو آسان
شرائط پرتیس کروڑڈالرقرض دے گا،اس حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والے
معاہدے پراقتصادی امورڈویڑن کے سیکرٹری طارق پاشا اورایشیائی ترقیاتی بینک
کی کنٹری ڈائریکٹرشاہونگ یانگ نے دستخط کیے۔
اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف
شعبوں میں تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کا اہم
ترقیاتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا
کہ معیشت اورتوانائی کے شعبے میں پائیداربنیادوں پر اصلاحات جاری ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرشاہونگ یانگ نے کہا کہ پاکستان
کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی
کے شعبے میں اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ملک میں لوڈشیڈنگ
میں کمی آئی گی۔