Aug 19, 2017 08:03 pm
views : 539
Location : Different Cattle Market
Peshawar- Cattle Market, Congo Virus Issue
پشاور، عیدالاضحی کی آمد آمد ، مویشی منڈیاں سج گئیں، منڈی میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ
پشاور عیدالاضحی قریب آتے ہی رنگ روڈ مویشی منڈی سمیت جی ٹی روڈ کی منڈیوں
میں جانوروں کی بڑی تعداد آنا شروع ہوگئی ہے،ٹاون انتضامیہ کی طرف سے کانگو
وائرس سے نمٹنے کیلئے سپرے کا عمل مناسب نہ ہونے کی وجہ سے منڈی میں کانگو
وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔
انتظامیہ کا دعوی ہے کہ تمام مویشی منڈیوں میں کانگو بخار سے حفاظتی تدابیر
و انتظامات اور آگاہی کے لئے انتظامات کروایا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ
کانگو وائرس جانورورں میں موجود چچڑوں سے ہوتا ہے۔ یہ انسانوں کے خون میں
منتقل ہوتی ہے۔کانگو وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر چچڑوں
کا تدارک کیا جائے۔
دوسری جانب منڈی میں انے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں ان کو کانگو
سے بچاو کے لیے کوئی انتظامت نظر نہیں آرہا ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ
اگر انتظامیہ کہ جانب سے مناسب انتظامات نہ کئے گئے تو کانگو وائرس پھیل
جائے گا اور اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہیں ۔