Aug 19, 2017 11:08 pm
views : 534
Location : Governor House
Quetta- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs High Level Meeting
کوئٹہ ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شاہد
خاقان عباسی کی صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن
اقبال، قادر بلوچ، وزیر اعلیٰ و گورنر بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے
بھی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے اجلاس میں امن و امان کے
حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و
امان کی صورتحال بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہم
عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے
پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزیدکہنا ہے کہ کسی ادارے کی کسی ادارے کے ساتھ نا تو کوئی محاذ آرائی ہے اور نا ہوگی۔