Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 20, 2017 03:34 pm views : 492

Location : DGPR Office

Lahore- Primary Health Minister Punjab Khawaja Imran Nazeer Press Confernce
  • Urdu

لاہور،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی پریس کانفرنس

صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وباء پر قابوپانے کے لئے بلینک چیک دیاہے اور ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ڈینگی وباء سے نجات دلانے کے لئے جس قسم کے وسائل کی ضرورت ہوگی ،مہیا کئے جائیں گے ۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلشنز کے کمیٹی روم میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ وزیراعلی محمدشہبازشریف نے کے پی کے کے عوام کی جانب سے ڈینگی کی وباء پر قابوپانے اور مریضوں کے علاج میں مدد دینے کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے فوری طور پر کے پی کے حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کی حکومت اور عوام صوبہ کے پی کے کے بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں گے ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈینگی کنٹرول اور سینئر انٹامالوجسٹ پر مشتمل ایک ٹیم پہلے ہی پشاور روانہ کردی ہے جبکہ وہ خود پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے ہمراہ پشاور کے لئے روانہ ہورہے ہیں ، وزیراعلی کی ہدایت پر ماہرین کی ٹیم گزشتہ روز علی الصبح پشاور روانہ کردی گئی تھی جبکہ میانوالی سے موبائل ہیلتھ یونٹ بھی پشاور بھجوادیاگیاہے اور وہ خودڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے کنوینر پروفیسر فیصل مسعود کے ہمراہ پشاور کے لئے روانہ ہورہے رہیں ۔
وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب 2011 میں ڈینگی کی وباء کا سامنا کر چکا ہے لہذا اپنے تجربے کی روشنی میں خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کو ٹیکنیکل گائیڈ لائن فرا ہم کرے گا،انہو ں نے کہاکہ سٹاف کی تربیت اورمریضوں کے علاج میں کیس مینجمنٹ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی ، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر حکومت پنجاب اپنے کے پی کے بھائیوں کی مشکل وقت میں بھر پور مدد کرے گی ۔
خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ 2011ء میں سری لنکا کے ماہرین نے پنجاب میں ڈینگی وباء پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج میں ٹیکنیکل گائیڈ لائن فراہم کی تھی جس کے بعد وزیراعلی محمدشہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے میں بہت کام کیاگیا اور ہمیں کامیابی ملی ہے اورآج سری لنکا کے ماہرین اپنے ملک میں ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں صوبہ پنجاب کے ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں ۔
وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ خیبرپختونخوا جانے والی ٹیمیں اپنے ساتھ سپرے اور فوگنگ کے کیمیکل اور دیگر ادویات بھی لے کر گئیں ہیں اور جس قسم کی ضرورت ہوگی حکومت پنجاب کے پی کے کو فراہم کرے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved