کوئٹہ ، کسی کے ایجنڈے پر عوامی مفاد کے خلاف کام نہیں کریں گے،محمود خان اچکزئی
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہمارے اکابرین
نے جمہوریت کے لئے ہر قربانی دی اخلاق کی حدود میں احتجاج کیا ،ہم نے
مخالفین کے خلاف کوئی پرتشدد رویہ اختیار نہیں کیا ،پارٹی نے عوامی حکم
ثانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔کسی کے ایجنڈے پر عوامی مفاد کے خلاف کام
نہیں کریں گے۔
کوئٹہ پریس کلب میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی
نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈریشن ہے یہاں کسی کا
آقا مہ غلام کا رشتہ نہیں ہے،ملک کے آئین کا حلف جج،جرنیل سرکاری ملازم اور
سیاستدان سب لیتے ہیں،سپریم نے نئی حلقہ بندیوں پت ہمارے اعتراض کو تسلیم
کیا لیکن فیصلہ نہیں ہوا ۔