Jul 30, 2018 03:33 pm
views : 488
Location : Sindh High Court
Karachi- MQM Pakistan Leader Dr. Farooq Sattar Media Talk
کراچی ، ڈاکٹر فاروق ستار کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کو رٹ میں ہوئی ۔
سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن نے کہا انتخابات ہوچکا ہیں ،فاروق ستار ہار گئے ہیں درخواست مسترد کی جا ئے ۔
عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ڈاکٹر فاروق ستار قومی اسمبلی کی حلقوں این ای 245اور این اے 247سے الیکشن لڑ رہے تھے۔
اقبال کاظمی نے درخواست کی کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف 23مقدمات کو چھپایا ،این آر او کے تحت ختم مقدمات دوبارہ کھل گئے تھے ، فاروق ستار این آر او کے تحت بند ہونیوالے مقدمات میں تاحال مفرور ہیں ۔
اس موقع پر وکیل فاروق ستار نے کہا درخواست گزار متعلقہ حلقوں کا ووٹر نہیں ہے،درخواست گزار نے ریٹرننگ افسر کے پاس بھی کوئی اعتراض جمع نہیں کرایا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سماعت کے بعد سند ھ ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کاظمی نے مجھے ناہل قرار دینے کیلئے درخواست دی تھی، جج نے درخواست ڈیسمس کردی، وکلا کوئی نہ کوئی معاملہ نکال کر عدالت کا وقت بھی ضائع کر رہے ہیں۔پارٹی نے واضع کیا ہے کہ ہم حکومت میں نہیں جا رہے۔