Jul 30, 2018 05:35 pm
views : 357
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Increases By 770 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 770 پوائنٹس کا اضافہ
پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 43556 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، مارکیٹ ماہرین
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر(30جولائی 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 770پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43556 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر373 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے262کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،99کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔