Jul 30, 2018 06:13 pm
views : 440
Location : Election Commision of Pakistan
Islamabad Shah Mehmood Qureshi Media Talk
اسلام آباد:ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں: شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل سے غیر مطمئن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی۔ بیشتر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمٰن کی بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی۔ ’جمہوری عمل متاثر ہونے کے خدشے کے باعث تجویز مسترد کی گئی‘۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہرے معیار کے تحت سیاسی جماعتیں نہیں چل سکتیں۔ پاکستان کے عوام نے عمران خان کے نظریے کو تسلیم کیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں الیکشن کے بعد استحکام آیا، روپیہ مستحکم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی طبقے ہیں الیکشن تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ’عوام ہمارا ساتھ دیں ۔عمران خان عوام کے وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے۔ مرکز میں ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ پختونخواہ کی عوام نے صرف دوسرا موقع ہی نہیں بلکہ لینڈ سلائیڈنگ وکٹری دی۔ مجھ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے آزاد امیدواروں کے رابطے ہیں۔ ’بلوچستان میں بھی ہم حلیفوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے‘۔