اسلام آباد:عمران خان کی حکومت چیلنجزسےنمٹنےکےلیےتیارہے،اسدعمر
تحریک انصاف کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ معاشی بخار اتارنے کیلئے فائر فائٹنگ کرنا ہوگی،آئی ایم ایف سمیت ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ نجکاری کیلئے پی آئی اے، اسٹیل مل میں بہتری لانا ہوگی۔روپے کو مصنوعی استحکام دینے سے معاشی تباہی آئی۔سوروزہ پلان پرعمل درآمد پہلی ترجیح ہوگی۔انھوں نے کہاکہ دنیا سے مقابلے کیلئے صنعت اور زراعت کو مضبوط کیا جائے گا۔
اسد عمرکاکہناتھاکہ معاشی پالیسیاں نوجوانوں کے روزگار کیلئے ہوں گی۔ اسد عمرکاکہناتھاکہ لیگی حکومت نےمعیشت اور قوم کے ساتھ ظلم کیا،اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔اسد عمرنےدعویٰ کیاکہ کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلے گا۔ پی ٹی آئی چار کے بجائے آٹھ حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ سرکاری اداروں کوسیاست اور بابوں کے چنگل سے نکالیں گے