کراچی ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیرصدارت 2018 کے پر امن انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیرصدارت 2018 کے پر امن انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں ممبران صوبائی کابینہ، چیف
سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں
کے قائدین و صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا آپ سب میری نگران کابینہ، بشمول
ٹیم چیف سیکریٹری، بشمول ٹیم ڈی جی رینجرز ، بشمول ٹیم آئی جی پولیس ،
بشمول ٹیم قانون نافذ کرنے والے ادارے، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو و انکی
پوری روینیو ٹیم نے انتخابات کیلئے سخت محنت کی، آپ سب کی محنت کے باعث
سندھ بھر میں پرامن انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا،ہم نے مل کر غیر جانب
داری سے انتخابات کرائے۔
چیف سیکریٹری نے کہا نگران وزیراعلیٰ سندھ کی مکمل حمایت کی وجہ سے تمام
انتظامات حل کرنا ممکن ہوئے، قلیل عرصے میں سارے انتظامات کرنا بڑا چیلنج
تھا، اچھی ٹیم ورک کے باعث اچھے انتظامات عمل میں آئے ، 70 ہزار عملہ
کوپولنگ اسٹیشن تک پہنچانا، انکی سیکیورٹی ، فرنیچر وغیرہ کا بندوبست کرنا
بہت بڑا چیلنج تھا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز نے رینجرز، پولیس و دیگر
انٹیلی جنس اداروں کا ا?پس میں رابطے کی تعریف کی۔آئی جی پولیس نے تمام
ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز و تمام پولیس فورس کے کردار کو
سراہا۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے اجلاس میں بتایا کہ ہم نے پولنگ اسٹیشنز پرپرامن ماحول رکھا۔