لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیرا علیٰ ہاؤس کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر نے شفاف ،غیر
جانبداراورپرامن الیکشن کرانے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو
مبارکباد دی۔
اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے کہا نگران حکومت نے منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔
نگران حکومت کی پوری ٹیم نے غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنایا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا پنجاب میں پرامن ، شفاف اور
آزادانہ انتخابات کا بر وقت انعقاد ایک چیلنج تھا۔نگران حکومت کی پوری ٹیم
نے جانفشانی اور عزم کے ساتھ قومی ذمہ داریاں نبھائیں۔ میڈیا نے انتخابی
عمل اورپولنگ ڈے پراچھا کرداراداکیا۔انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد
کو یقینی بنانے کیلئے تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا پاکستانی عوام نے آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی
استعمال کیا۔پولنگ کے دوران عوام کا نظم و ضبط مثالی رہا۔نگران حکومت کی
انتھک کاوشوں اور محنت کا پھل عوام کو جمہوری عمل کے تسلسل کی صورت میں ملا
ہے۔موجودہ دور میں میڈیا کاہر شعبے میں کرداربہت اہمیت اختیار کرچکا ہے۔