کوئٹہ ،بی این پی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
بی این پی کے رہنما سید احسان شاہ نے حکومت سازی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کے ہمراہ بی این پی کے رہنما احسان
شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پر امن انتخاب
ہوئے، مستونگ اور پولنگ والے دن دہشت گردی کے واقعات ہوئے جس کا افسوس ہے،
بی این پی عوامی نے فیصلہ کیا ہے کہ بی اے پی پی کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں
گے، ہمارے پاس صوبائی اسمبلی کے دو اراکین ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے کہا بلوچستان این پی عوامی کے
تعاون پر مشکور ہیں، بی این پی عوامی کا ماضی کی حکومتوں میں اہم کردار رہا
ہے، مکران ڈویڑن میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کا اہم رول ہے،بلوچستان
نیشنل پارٹی عوامی نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔