Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 30, 2018 09:35 pm views : 340

Location : MQM Bahaurdabad Markaz

Karachi- Governor Sindh meets Khalid Maqbool Siddiqui
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر بہادر آباد میں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سربراہ ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے یا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو مینڈیٹ چوری کرنے والی جماعت تحریک انصاف کے بجائے کراچی کا امن بحال کرنے والی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گونر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کھلی دھاندلی ہوئی ہے جس پر ایم کیو ایم نے بھی صدائے احتجاج بلند کیا اور مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔ اب میری بھی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم چوری کے مینڈیٹ والی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے گورنر سندھ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی پر سب سے پہلے ہماری جماعت نے الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ سینیئر رہنما فاروق ستار نے اے پی سی میں شرکت کر کے پارٹی کا موقف پیش کیا تھا۔ یہ پہلا الیکشن ہے جس میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر ووٹوں کی گنتی کی گئی ہے۔
واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں 6 اور صوبائی اسمبلی میں 16 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی وفاق میں حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان سے رجوع کیا ہے تاہم ایم کیو ایم نے تاحال حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved