Jul 31, 2018 01:32 pm
views : 461
Location : Different Places
Peshawar- ANP Protest against Election 2018 Result
پشاور، عوامی نیشنل پارٹی کے اہتمام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کے حوالے سے پشاورمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام نمک منڈی چوک سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اشرف روڈ پر اختتام پذیر ہو ا۔
جلوس کی قیادت اے این پی کے پشاور کے سینئر نائب صدر نیاز محمد مہمند اور دیگر عہدیدار نے کی۔ احتجاجی جلوس میں پارٹی کارکنوں اور دیگر ذیلی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی اور الیکشن میں تاریخی دھندلی کو مسترد کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ الیکشن دوبارہ ہونے چاہیے۔
اس موقع پرسینئر نائب صدر اے این پی نیاز محمد مہمند نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا