کراچی،اگلے سال اپناچھینا گیامینڈیٹ واپس لیناہے،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تیاری کرنی ہوگی اگلے سال اپناچھینا گیامینڈیٹ واپس لیناہے،جن حلقوں میں پولنگ ایجنٹس کونکالاگیاوہاں دوبارہ الیکشن ہونے چاہییں،فوری طور پر ہمارے حلقوں کو کھولا جائے،ایم کیوایم پاکستان کامینڈیٹ چرایااورچھیناگیاہے،دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا،ہم اسے نامنظورکرتے ہیں،کسی کومصنوعی مینڈیٹ دے کرجتوایاگیاہے،جہاں سے شکایتیں آرہی ہیں وہاں ری کاؤنٹنگ کرائی جائے۔
ایم کیو ایم جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا،ہم اسے نامنظورکرتے ہیں،ایم کیو ایم رہنما نے ایم کیو ایم کو مٹانے کا دعویٰ کرنے والوں پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں جو ظلم ہوا ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا،اپنے مینڈیٹ کو واپس لیں گے۔