اسلام آباد،اپوزیشن رہنماؤں کا ’گرینڈ اپوزیشن الائنس‘ بنانے پراتفاق
پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اپوزیشن پارٹی کے رہنما ’گرینڈ اپوزیشن الائنس‘ بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں ایاز صادق کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ نون،، پیپلزپارٹی،،ایم ایم اے اور اے این پی کے رہنما سرجوڑ کر بیٹھے،،اور الیکشن کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا،اپوزیشن کی بڑی پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم ایم اے، اے این پی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بات کی گئی اور آگے کا لائحہ عمل طے کیا گیا جب کہ ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔