Jul 31, 2018 05:14 pm
views : 457
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 844 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 844پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل(31 جولائی 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 844 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42712 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر349 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے79 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔