Jul 31, 2018 12:00 am
views : 428
Location : Election Commision Office
Islamabad-.Secretary.ECP.Babar.Yaqoob.Press.Conference.
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا
الیکشن کمیشن نے کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں ہوئے،ووٹر ٹرن آؤٹ 52 فیصد رہا،30 ہزار ملکی غیرملکی مبصرین نے مختلف اوقات میں الیکشن کے عمل کا معائنہ کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔
بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اس قسم کے بیان افسوسناک ہیں
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ووٹر کا ٹرن آؤٹ 52 فیصد رہا۔
بابر یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ نتائج میں تمام صوبائی الیکشن کمشنر اور اور افسران سے جواب طلب کرلیا ہے۔