کراچی ، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب
کراچی میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کیا۔
اس موقع پر بلاول ہاوَس میں دیئے گئے ظہرانے میں راجا پرویز اشرف، فریال تالپور، شیری رحمان، قائم علی شاہ بھی شریک ہوئے ۔تقریب میں خورشید شاہ، نثار کھڑو، رضا ربانی، مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیئے جدوجہد کی ہے، پیپلز پارٹی اپنے نظریئے کو فروغ کے لیئے پارلیمان کا فورم استعمال کرے گی، مشکلات اور دھاندھلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013ع کے مقابلے میں 2018ع کے انتخابات میں بھتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کچھ پارٹیاں پارلیمان کا بائیکاٹ کرنے کی باتیں کر رہی تھیں، لیکن ہم نے انہیں ایسا نہ کرنے پر قائل کرلیا، یہ جمہوری سوچ کی کامیابی ہے، گو کہ ہمیں انتخابی عمل پر تحفظات ہیں، ہمیں سندھ میں مزید ڈلیور کرنے پر فوکس کرنا ہے، گڈ گورننس اور بہتر کارکردگی ہماری نئی حکومت کا طرہ امتیاز ہوگا۔