لاہور ، پولیس نے ہمارے ڈیرے پر توڑ پھوڑ کی اور ہمارے پی ٹی آئی کارکنان کو زدوکوب کیا،طارق بارہ
وسیم جبار ایڈوکیٹ نے اپنے موکل پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ایس ایچ او ہنجروال ذاتی رنجش کی بنا پر ہراساں کیا گیا ہے جبکہ میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو پرانی تھی جبکہ یہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔یہ سب پڑی پلان ہے اور اس میں رتی برابر سچائی نہیں ہے۔
طارق بارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابات میں بھی ہراساں کیا گیا تھا۔ فائرنگ کے وقت ندیم بارا اور ان کے بڑے بھائی جائے وقوعہ سے سات کلومیٹر دور تھے۔تھانہ ہنجروال کی پولیس نے ہمارے ڈیرے پر توڑ پھوڑ کی اور ہمارے پی ٹی آئی کارکنان کو زدوکوب کیاگیا۔ انھوں نے میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کو بوگس قرار دیا۔
انھوں نے چیف جسٹس سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور استدعا کی ہے حقائق کو سامنے لایاجائے۔
پی پی 161 پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم بارہ کے بھائی طارق بارہ کی ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو