Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 01, 2018 01:25 pm views : 490

Location : russia

Islamabad-.Vice.Chief.of.Naval.Staff.meets.Commander.in.Chief.of.Russain.Federation.Navy.in.Russia
  • Urdu

اسلام آباد،پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف ، وائس ایڈمرل کلیم شوکت کاروس کا دورہ

پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف ، وائس ایڈمرل کلیم شوکت ان دنوں روس کے سرکاری دورے پر ہیں ۔دورے کے دوران، وائس چیف آف نیول اسٹاف نے رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف ایڈمرل ولادیمیرایوانوِ چ کورولیوسے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں واقع سنٹرل نیول میوزیم میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور، دوطرفہ بحری اشتراک اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے بحر ہند میں امن و استحکا م کے قیام کو یقینی بنانے میں حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں کے تناظر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم و کارکردگی بشمول علاقے کی میری ٹائم سیکورٹی میں پاکستان نیوی کے کردار پر روشنی ڈالی۔رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف نے خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔
ملاقات کے بعد ایک اہم تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وائس چیف آف نیول اسٹاف اوررشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف نے بحری شعبے میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پرد ستخط کئے۔بحری تعاون کی اس مفاہمتی یاداشت کے کامیاب اختتام کو سراہتے ہوئے ددنوں شخصیات نے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمتی یاداشت دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی بحری اشتراک میں مزید میں اضافے کا باعث ہوگی۔
دورے کے دوران، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے نیول شپ یارڈ اور رشین نیوی کے فریگیٹ ایڈمرل ماکارووکا دورہ کرنے کے ساتھ سا تھ ر شین فیڈریشن نیوی ڈے کے موقع پر منعقدہ نیول پریڈ میں بھی شرکت کی۔ ۔
قبل ازیں، سینٹ پیٹرز برگ بندرگاہ دورے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی طرف سے جہاز پر ایک ضیافت کا اہتما م کیا گیا جس میں غیر ملکی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں۔پاکستا ن اور روس کی مضبوط شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور تعاون میں اہم کردار ادا کرنے کا باعث بنے گا۔وائس چیف آف نیول اسٹاف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان اشتراک میں وسعت اور اضافے کا باعث ہو گا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved