لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید کی ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے ووٹرز کو پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کرنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی ستائش بھی کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد پر پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔نگران وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر داخلہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج ،رینجرز،پولیس اوردیگر اداروں نے سرتوڑ محنت کی۔صوبے کے کروڑوں عوام نے اپنا حق رائے دہی پرامن ماحول میں استعمال کیا۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاسکیورٹی کے موثر انتظامات کیلئے آرمی اوررینجرز نے پنجاب حکومت سے بھر پور تعاون کیا۔پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں قومی فریضہ ادا کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی اسی محنت اور جذبے سے فرائض سرانجام دینا ہیں۔