اسلام آباد،اس وقت تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ بھی پی ٹی آئی ہی کر رہی ہے،مولانا فضل الرحمان
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے مکمل طور پر متحد ہے، ایم ایم اے میں اختلافات کی جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ اپنی موت آپ مرجائیں گی، ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف پورے ملک میں ایک ایک حلقے کو کھولا جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھاندلی کی صورت میں بڑی جماعت بنی ان کے پاس اکثریت نہیں ہے
ایم ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حلف نہ اٹھانے کے معاملے کو اے پی سی میں لے کر جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ بھی پی ٹی آئی ہی کر رہی ہے۔