Aug 01, 2018 02:31 pm
views : 469
Location : Different Places
Karachi-.ANP.Protest.Against.GE.2018.Result.in.Different.Cities
کراچی،عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اے این پی کے مختلف شہروں میں مظاہرے
عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی سڑکوں پر آگئی،اے این پی کی جانب سے کراچی اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہروں میں اے این پی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کراچی پریس کلب کے باہر کئے جانے والے مظاہرے کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کی اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے اب ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ ایک پارٹی کے منشور کو پوری قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے،اگر چیف جسٹس آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کے خلاف سوموٹو نہ لیا تو ہمارا احتجاج ملک میں جاری رہے گا۔
دوسری جانب پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام نمک منڈی چوک سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اشرف روڈ پر اختتام پذیر ہو ا،احتجاجی جلوس میں پارٹی کارکنوں اور دیگر ذیلی تنظیموں سے بھرپور شرکت کی ، مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی اور الیکشن میں مبینہ تاریخی دھندلی کو مسترد کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ الیکشن دوبارہ ہونے چاہیے۔
اے این پی کے پشاور کے سینئر نائب صدر نیاز محمد مہمند کاکہنا تھا کہ ایسی دھاندلی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔