اسلام آباد، جو لوگ دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں رونا انکی عادت ہے،شیخ رشید
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 پرانتخاب ملتوی کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کوحلقے میں انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے این اے 60 پرانتخاب ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 پر میرا ایک مخالف امیدوار نااہل ہو گیا تھا،این اے 60 پرجب بھی الیکشن ہوگا تو راشد شفیق ہمارے امیدوارہوں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے کیوں کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے۔
عمران خان ملک میں سستی بجلی اور گیس لائیں گے اور مہنگائی کو کم کریں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں رونا انکی عادت ہے۔