اسلام آباد:ووٹوں کی گنتی ہمارے سامنے ہوتی تو شکست تسلیم کرتے: مصطفیٰ کمال
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ، کراچی کی آبادی ایک کروڑ60لاکھ سے100گنازیادہ ہے، لاہورکی آبادی ہر سال 3فیصد کے حساب سے بڑھی ہے، کراچی کی آبادی18سال میں1.8فیصد حساب سے بڑھی، یہ کیسے ممکن ہےکہ آبادی اس تناسب سے بڑھی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر سےکراچی لوگ آتےہیں اوریہاں آبادہوتےہیں، کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلےڈیڑھ فیصد کیسےبڑھی، کراچی کی آبادی کم ظاہرکی گئی ہے،عدالت ایکشن لے، تمام طبقات مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، سندھ کےشہری علاقوں میں کم آبادی ریکارڈکی گئی۔
پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےمردم شماری کےدستاویزات پردستخط کیے، وزیراعلیٰ سندھ کومسئلہ نہیں کیونکہ کراچی کی آبادی کم کی گئی، تعصب اورتنگ نظری کی بنیادپراپنانقصان کررہےہیں، تنگ نظری پراپنے صوبے کا نقصان کررہےہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو کپتان بننا چاہیےتھا اور یہ مدعا اٹھانا چاہیے تھا