میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر،لوگ ساتھ آتے گئے اور قافلہ بنتا گیا
اس کے بعد ایک اور طویل سفر کا آغاز ہوا ،اوراس سفر میں نت نئے خواب عوام کی آنکھوں میں سجائے جاتے رہے ،کبھی روٹی ،کپڑا اور مکان ،تو کبھی ایشین ٹائیگر اور تواور کبھی سب سے پہلے پاکستان
چارموسموں کا حامل۔۔بہترین زرعی زمین اور دنیا بھر کی معدنیات سے مالامال یہ خطہ ہر قسم کی قدرتی وسائل ہونے کے باوجود ہمیشہ مسائل کی زد میں رہا
مایوسی کے ان اندھیروں میں ایک اورخواب نے جنم لیا نئے پاکستان کا خواب
ابتدا میں نعرہ ۔۔۔نعرہ مستانہ کی صورت لگا ۔۔۔لوگ چونکے ضرور ۔۔۔نوجوانوں نے سب سے پہلے دلکشادہ کرلیئے
کرپشن ، مہنگائی ،ناکے ، دھماکے اورفاقے کی ستائی ہوئی عوام کی آنکھوں میں خواب ایک بار پھر ابھر گئے پھر سے دل نے کیا ہم دیکھئے گئے نیا پاکستان
نیا پاکستان جہاں قانون کی عمل داری ہوگی ۔۔۔جہاں افرادنہیں ادارے مضبوط ہونگے ۔۔۔جہاں عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔۔۔جہاں عوامی نمائندے عوام کو جوابدہ ہونگے ۔۔۔عمران خان کی اس نئے خواب کی تعبیر خیبر پختون خواہ کے لوگوں نے کھولی آنکھوں سے دیکھی ہے ۔تبھی 2013 کے بعد2018 میں اپنا قیمتی ووٹ تحریک انصاف کو دے کر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا
عوام کو اس بار پورا یقین ہے کہ انکے خواب کو اس بار تعبیر ضرور ملے گی اگر نئے خیبر پختون خواہ کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے تو نیا پاکستان بھی بن سکتا ہ