Aug 02, 2018 01:13 pm
views : 361
Location : National Press Club
Islamabad-.PML.N.Leaders.Press.Conference
اسلام آباد، (ن) لیگ کوبیماراورپی ٹی آئی کوبہترمعیشت مل رہی ہے،احسن اقبال
رہنما مسلم لیگ ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دعا ہے پی ٹی آئی اپنی حکومت پورا کرے،تحریک انصاف کو بہتر معیشت مل رہی ہے،2013 میں معیشت کا برا حال تھا،سی پیک کوتحریک انصاف نے بھی گیم چینجرتسلیم کیا،نوازشریف نے پاکستان کوسی پیک کاتحفہ دیا، (ن) لیگ کوبیماراورپی ٹی آئی کوبہترمعیشت مل رہی ہے،دعا ہے پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری کرے جبکہ چین کا قرضہ 20سے 25 سال کے دوران ادا ہوجائے گا،سی پیک گیم چینجر ہے ، فائدہ نہ اٹھا یا تو نقصان ہو گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھاکہ ایک منظم دھاندلی کے باوجود عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کو ن لیگ نے ایک بہترین معاشی پلیٹ فارم دیا ہے۔