Aug 02, 2018 03:12 pm
views : 363
Location : Balochistan House
Islamabad-PPP Delegation Meets BNP Leaders
اسلام آباد،پیپلز پارٹی کے وفد کی بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات
پیپلزپارٹی کے 4 رکنی اعلٰی سطحی وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی,ملاقات میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ سردار اختر مینگل نے اسمبلی جانے کا وعدہ کر لیا ہے۔بی این پی کے سربراہ اور پی پی پی کے وفد کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےبی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی اپنا اہم کردار ادا کرے،اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمیشہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے،بی این پی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی بتائج کے حوالے سے تمنام سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اے پی سی جاری ہے جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشاورت سے طے کیا جائیگا۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمن، سید خورشید احمد شاہ اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔