کراچی:ملک میں انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ نہیں دی گئی، فہمیدہ مرزا
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی طرف نہ تو توجہ دی گئی نہ ہی کبھی ان پر عمل کیا گیا۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ کو دس سال تک من مانی کر کے چلایا گیا، ماضی میں صوبۂ سندھ میں حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ملک میں اداروں کے بجائے شخصیات مضبوط ہوئیں، اداروں کو مستحکم بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
انتخابات 2018 کے لیے انتخابی تیاریوں کے حوالے سے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ انھیں اس دوران جلسوں اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی گئی، الیکشن کی تیاریوں سے روکا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ انھیں پہلے ہی سے معلوم تھا کہ وہ اور ان کا خاندان نشانے پر ہے کیوں کہ ان کا انتخابی حلقہ سندھ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
فہمیدہ مرزا کے ہمراہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما غوث علی شاہ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن 2018 کو مستر د کرتے ہوئے اور فری اینڈ فیئر انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہ