راولپنڈی:نواز شریف ،مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر سے لیگی رہنماوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں
اڈیالہ جیل عملے کا کہنا ہے جو لیگی رہنما ملاقات کرنا چاہتا ہے وہ چار بجے تک آسکتا ہے، ساتھ ہی جیل حکام نے واضح کیا ہے کہ جس سے نواز شریف ملنا چاہیں گے صرف انہیں اجازت دی جائے گی، اس کے لئے ایک مکمل فہرست ترتیب دے رکھی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد حسین، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، جاوید ہاشمی، چودھری تنویر، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، عقیل انجم ہاشمی، طارق فاطمی،غلام دستگیر، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی، دانیال چوہدری، حنا پرویز بٹ، علی رضا بلوچ، علی صفدر، پرویز رشید، مصدق ملک اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔