Aug 02, 2018 06:10 pm
views : 355
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-.Pakistan.Stock.Exchange.100.Index.Declines.By.479.Points.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات(02اگست2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 479پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے121 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔