اسلام آباد:طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر، مریم اورنگزیب سَکتے میں آگئیں
پہلے نہال پھر دانیال اور اب طلال چوہدری کی نااہلی ن لیگیوں پر بجلی بن کرگری، طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر سن کر مریم اورنگزیب ہکا بکا رہ گئی۔
طلال چوہدری کے خلاف فیصلے کے بعد صحافی نے سوال کیا طلال چوہدری کو نااہلی کی سزا سنا دی گئی ہے؟ صحافی کا سوال سن کر مریم اورنگزیب ایک دم چونک گئیں اور چلتے چلتے رک سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ 148 سنا دی گئی ہے
دوسری جانب مصدق ملک نے افسردگی سے کہا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تسلیم نہ کرنےسے فیصلہ بدل نہیں جائے گا، فیصلہ ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وکلا سے مشورے کے بعد نظرثانی درخواست دائرکریں گے۔