اسلام آباد ، تحریک انصاف نے مرکز میں وزارت عظمیٰ کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی سے حمایت مانگ لی
تحریک انصاف نے مرکز میں وزارت عظمیٰ کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی سے حمایت مانگ لی ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کے وفد میں سردار یار محمد رند اور نعیم الحق شریک تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مرکز میں حمایت مانگی جب کہ اختر مینگل نے ملاقات میں پی ٹی آئی وفد کو 6 نکاتی مطالبات دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 نکاتی مطالبات وہی ہیں جو گزشتہ حکومتوں سے تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے سامنے بلوچستان کے دیرینہ مسائل رکھے اور جب تک کور ایشوز حل نہیں کیے جاتے بلوچستان کی ترقی ناممکن ہے، 6 اہم معاملات پر آج تک کسی حکومت نے توجہ نہیں دی تاہم ہمیں اگر مثبت جواب ملا تو اگلی ملاقات کیلئے تیار ہیں۔
اس موقع پربلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا