Aug 02, 2018 07:44 pm
views : 359
Location : Foriegn Office
Islamabad-.Weekly.Foriegn.Office.Briefing
اسلام آباد،بھارتی فوج کابین الاقوامی صحافیوں کوکشمیرآمدسےروکناقابل مذمت ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر عالمی برادری نے خیرمقدم کیا ہے،الیکشن جمہوری تسلسل واقتدارکی پرامن منتقلی کی جانب ٹھوس قدم ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیرمیں بھارتی بربریت کی شدیدمذمت کرتاہے،بھارتی فوج کابین الاقوامی صحافیوں کوکشمیرآمدسےروکناقابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 جولائی کو کابل میں ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کوئی غیرملکی سربراہ شرکت نہیں کررہاہے، پاکستان تحریک انصاف نےبھی اس کی وضاحت کردی ہے۔