Aug 02, 2018 07:49 pm
views : 343
Location : different places
Peshawar-.Vote.RecountingPTI.Shah.Farman.Loses.in.PK
پشاور،پی کے 70،ووٹوں کی دوبارہ گنتی،تحریک انصاف کے شاہ فرمان نا اہل
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان ہارگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں تحریک انصاف کے امیدوارشاہ فرمان اپنے مخالف اے این پی کے امیدوارخوش دل خان سے 47 ووٹ کے فرق سے کامیاب قرارپائے تھے، خوش دل خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرشاہ فرمان ہارگئے ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد اب صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کوواضح برتری حاصل ہے اورشاہ فرمان بھی خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل تھے،شاہ فرمان ایک اور صوبائی نشست پی کے 71 سے بھی کامیاب ہوئے ہیں، اس طرح وہ کے پی کے اسمبلی کے رکن ہوں گے۔