لاہور ، جیل میں موجود لوگوں نے ہمت ہار دی ہے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جیل میں موجود لوگوں نے ہمت ہار دی ہے ،میں تو کہتا ہوں انہیں مزید سہولتیں دیں تاکہ این آر او نہ ہوسکے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور کے مقا می ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے الیکشن کے انعقاد کے لئے بھرپورکردارادا کیا، بدقسمتی ہے کہ ہارنے والا دھاندلی کی دہائی دیتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مریم صاحبہ ہیں ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مجھے پتا ہے ایم کیو ایم ، عمران خان کو ووٹ دے گی ،عمران خان کو حلف اٹھا لینے دیں،فارورڈ بلاک بن کر رہے گا۔عمران خان مرکز ، پنجاب کے پی میں حکومت بنانے جارہے ہیں ، ان کیپاس مرکز،پنجاب اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت نہیں۔